ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: 20اکتوبر کو ہوگا انڈر 16بوائز کرکٹ سلیکشن ٹرائلس : ضلع اُترکنڑا کے کھلاڑی توجہ دیں

بھٹکل: 20اکتوبر کو ہوگا انڈر 16بوائز کرکٹ سلیکشن ٹرائلس : ضلع اُترکنڑا کے کھلاڑی توجہ دیں

Sat, 16 Oct 2021 19:06:43    S.O. News Service

بھٹکل:17؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے ) کے زیر اہتمام 20اکتوبر کو بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی بھٹکل میں اترکنڑا ضلع کے  انڈر 16بوائز کاکرکٹ  اوپن سلیکشن ٹرائلس ہوگا۔ اہل کھلاڑیوں سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ متعلقہ تاریخ کو متعینہ مقام پر شریک ہوکر اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں۔ اس بات کی اطلاع  کے ایس سی اے دھارواڑ زون کے کنونیر اویناس پوتدار نے پریس ریلیز کے ذریعے دی۔

انہوں نے بتایا کہ  یکم ستمبر 2005کے بعد جنم لینے والے کرکٹ کھلاڑی سلیکشن ٹرائلس میں شریک ہوسکتےہیں، خیال رہےکہ انڈر 14کےکھلاڑیوں کو اس اس انڈر 16 بوائز  کے  ٹرایل میں اجازت نہیں ہوگی۔ ٹرائلس سلیکشن میں شریک ہونےو الے سبھی کھلاڑیوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنی پیدائش تاریخ کو ثابت کرنے کےلئے اوریجنل دستاویز برتھ سرٹیفکیٹ یا ایس ایس ایل سی مارکس کارڈ یا پھر آدھار کارڈ کی زیراکس ساتھ میں رکھیں۔

کھلاڑیوں کا ٹرائلس ان کے آدھار کارڈ میں درج گھریلو پتے کے مطابق ہوگا ، کھلاڑیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ متعینہ تاریخ کی صبح 8بجے کرکٹ یونیفارم کے ساتھ حاضر رہیں۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری کے لئے کے ایس سی اے دھارواڑ زون کی آفس 0836-2354372یا 0836-2970108پر رابطہ کرسکتےہیں۔ اس کے علاوہ راہول بورکر 9845793234اور وسیم کے ایم 8296309020پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


Share: